Noha hazrat Fatima s.a | Roi Jab Ladli Muhammad Ki Sara Darbar Muskaraya Hai Noha hazrat Fatima s.a | Roi Jab Ladli Muhammad Ki Sara Darbar Muskaraya Hai
Noha hazrat Fatima s.a | Roi Jab Ladli Muhammad Ki Sara Darbar Muskaraya Hai (نوحہ (حضرت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا روئی جب لاڈلی محمد کی سارا دربار مسکرایا ہے (ثانی ) ہائے بعد رسول زہرا پر کیسا غربت کا وقت آیا ہے (1) جیسے جیسے بتول روتی تھی قہقہے اُن کے بڑھتے جاتے تھے ساتھ جن کو بتول لائی تھی اشک دونوں گواہ بہاتے تھے سب تھے مصروف مسکرانے میں نہ کسی کو بھی ترس آیا ہے (2) تیرے ممبر پہ بیٹھے غاصب کو تیری تحریر بھی دکھائی ہے کر کے ٹکڑے لعین نے بابا بھرے دربار میں اُڑائی ہے پاک تحریر کو ہے ٹکڑوں مِیں مَیں نے دربار سے اُٹھایا ہے (3) میں تو ہوں کے یا رسول اللہ جس کی تعظیم آپ کرتے تھے نام لینا ہو جب میرا بابا آپ پہلے درود پڑھتے تھے کیا بتاؤں کہ مجھ پہ کِیا گزری اُس نے تُو کہہ کےجب بلایا ہے (4) یہ وہ بی بی ہے کہ محمد بھی جس کو اُم ابیھا کہتے تھے وہ سوالی بنی کھڑی تھی مگر سامنے کُرسیوں پہ بیٹھے تھے اُس کومسلم کہوں بھلاکیوں کرجِس نے بی بی کا دِل دُکھایا ہے شاعر:- عباس چکوالی، محسنِ ریاض نوحہ خواں:- کاظمی برادرز کمپوزیشن:- سید عمار