Skip to main content

Posts

Showing posts with the label Ayam e Fatima Nohy Lyrics

Noha Shahadat E Hazrat Fatima Zahra s.a

Noha Shahadat E Hazrat Fatima Zahra s.a  ( نوحہ(حضرت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا فاطمہ کا بھرے مدینے میں غم بٹانے کوئی نہیں آیا (ثانی) گھر جلانے تو کلمہ گو آئے ہائے در بجھانے کوئی نہیں آیا (1)  کیا وہ اسلام کا ہی مرکز تھا کیا مدینہ تھا وہ محمد کا لگ رہے تھے جہاں پے زہرا کے تازیانے کوئی نہیں آیا (2)  رسیاں تھیں علی کی گردن میں اور بازار سے گزرتے تھے سب تماشائی بن کے تکتے رہے اور چھڑانے کوئی نہیں آیا (3) گھر جلا قتل ہو گئے محسن پسلیاں سیدہ کی ٹوٹ گئیں پھر بھی کہتے ہو تم کہ زہرہ پے ظلم ڈھانے کوئی نہیں آیا (4) خود ہی چُننے لگی نبی زادی بکھری تحریر اپنے بابا کی مصطفیٰ کی سند کے ٹکڑوں کو ہائے جب اُٹھانے کوئی نہیں آیا (5) ہر ستم فاطمہ پے ڈھایا گیا جلتا دروازہ بھی گرایا گیا اپنے مہدی کو دی صدا اُس نے ہائے جب بچانے کوئی نہیں آیا (6) آٹھ شوال کو ہوئی اکبر پِھر شہادت نبی کی بیٹی کی گر رہا تھا مزار بی بی کا پر بچانے کوئی نہیں آیا شاعر :- حسنین اکبر نوحہ خواں:- میر حسن میر 

Noha Shahadat E Hazrat Fatima Zahra s.a

  Noha Shahadat E Hazrat Fatima Zahra s.a ( ن وحہ(حضرت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا  قبر زہرا پے بپا ہے اک قیامت کا سماں (ثانی) جو دیا اجر رسالت آج تک بھی ہے عیاں (1)  باپ کی دستار پہنے باپ کے دربار میں ہے کھڑی بنتِ پیمبر غاصبوں کے درمیاں (2) حشر تک روتی رہے گی ہاتھ پہلو پے لیے جا بجا فرشِ عزا پر مالک جنت کی ماں (3) اے مسلمانوں بتاؤ کیا ہوا دربار میں ہوگئی پل میں ضعیفہ وارث کون و مکاں (4) ہو گئی محروم حق سے یوں حجاب کبریا یہ ستم لفظوں میں یوں شاہد ہو نہیں سکتا بیاں کلام ملک شاہد

Noha Shahadat E Hazrat Fatima Zahra s.a

Noha Shahadat E Hazrat Fatima Zahra s.a  ( نوحہ(حضرت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا  ہائے بعد رسول اُمت نے فاطمہ کو بہت ستایا ہے (ثانی) اُس کے گھر کو جلانے آئے ہیں جِس کے گھر میں قرآن آیا ہے (1) بھرے دربار میں مسلماں نے دونوں جھٹلا دیے ہیں لال اُس کے جانے کیسا سلوک کر ڈالا پل میں ہو گئے سفید بال اُس کے گِر کے بے ہوش ہو گئی زہرا حال زینب کو جب سنایا ہے  (2) بولی فضہ اِسے رلاؤ نہ جِھرکیاں دو نہ کچھ تو شرم کرو دیکھ جِس کو نبی کھڑے رہتے اُس کو دربار میں کھڑا نہ کرو روئی جب لاڈلی محمد کی سارا دربار مسکرایا ہے (3) تیری ہمت کا نام ہے زینب اور شبیر ہے صبر تیرا   تیرے آنسو سجاد کے آنسو اور سکینہ میں ہے اثر تیرا تیرے بچوں نے بی بی تیری طرح ظلم سہہ کر یہ دیں بچایاہے (4) جو اجر سیدہ نے ہے پایا کیسے کوئی لگائے اندازہ جب مسلمانوں نے کِیا حملہ یوں لگا فاطمہ کو دروازہ زخمی پہلو سے پاک بی بی نے مر کے بھی ہاتھ نہ اُٹھایا ہے (5) ہاتھ اماں تیرے جنازے کو میں نہ اُس وقت تک لگاؤں گا نہ بلائے گی جب تلک مجھ کو بولے شبیر میں نہ آؤں گا گھر میں کُہرام ہو گیا برپا شاہ کو بی بی نے جب بلایا ہے (6) ...

Noha Shahadat E Hazrat Fatima s.a

Noha Shahadat E Hazrat Fatima s.a  (نوحہ (حضرت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا  یوں دیا اجر محمد کو زہرا کا گھر جلا کر (ثانی) زخمی پہلو بھی کیا تیرے مسلمانوں نے جلتا دروازہ گرا کر (1) تیرے بابا نے لکھی وقتِ ہِزیان یہ تحریر لوٹ جاؤ بھرے دربار سے لے کر شبیر تھام کے اُنگلی حسن کی کیسے دربار سے نکلی اپنے دو لعل بچا کر (2) دو گواہوں کو تیرے اس نے مانا ہی نہیں غم ہے اس بات کا بھی مجھ کو ہائے پہچانا نہیں ایسے جھٹلایا مجھے کلمہ گو کرسی نشیں مجھکو دربار بُلا کر (3) ہاتھ پہلو پے رہا ڈھائے کچھ ایسے ستم تازیانوں سے میرے آئے ہیں ہاتھوں پے زخم اب نمازوں میں کبھی میں دعا نہ کر سکی اپنے ہاتھوں کو اُٹھا کر (4) کیا بتاؤں میں تجھے ظلم یثرب میں ہوا دیکھ اصحاب نے بدلہ یوں مباہلہ کا لیا ایسے پہنا کے رسن میرے سرتاج کو یوں ہائے بازار پھرا کر (5) ہر نمازوں میں دعا العجل ہوتی ہے ہائے توصیف سیدہ دن رات روتی ہے بے ردا تربت پے آ کے سایہ کر دو مہدی روزے کو بنا کر شاعر :- رانا توصیف سوز :- کاشی خان 

Abbas Noon Mang K Rab Kolon | Ayam E Fatima Noha Lyrics

Abbas Noon Mang K Rab Kolon | Ayam E Fatima Noha Lyrics  (نوحہ (حضرت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا عباس نوں منگ کے رب کولوں بڑا روئی سین مصلے تے (ثانی) یثرب وچ ویکھ لئیا منظر، زہرا نے شام دی پیشی  دا  ،  رئی  کردی وینڑ مصلے تے (1) یارب اک پتر عطا کر دے جہیڑا درداں دا غم خار ہوؤے جہیڑا زینب تے کلثوم دئیاں چدراں دا پردے دار ہوؤے اوہدا ویکھ کے رعب زمانے تےکرے لکھ لکھ ویکھ شکر تیرا اوہدی زینب بھین  مصلے تے (2)  جیویں پیش ہوئی آں میں ربا میری دھی دی پیشی نہ ہوئے  جیویں کھویا میرا حق اینا اوہدی چادر نوں کوئی کھوؤے نا میری غیرت دا اے ناں غازی مینوں موڑ دے میرا سرمایا میں ہاں بے چین مصلے تے  (3) تیری فوج دے میں جرنیل لئی ہتھاں نال علم بناواں گی اوہدا جھولا تیرے جھولے دے پیراں ول آپ سجاواں گی میرے بعد تیرا حبدار ہوسی سن صفتاں ویر عباس دئیاں آ بیٹھ حسنین مصلے تے  (4) دربار چہ خطبے پڑھدی رئی میں دسدی رئی  میں زہرا واں میں بنتِ محمد ہاں لوکوں میں سیدہ عابدہ طاہرہ واں میرا فیر وی نا انصاف ہویا جدوں سوچاں اپنی پیشی نوں اتھرو ڈگ پیں مصلے تے (5) حس...

Noha Shahadat E Hazrat Fatima s.a | Zahra Ko Darbar Bulaya Kis Ny Logo Jawab Do

Noha Shahadat E Hazrat Fatima s.a | Zahra Ko Darbar Bulaya Kis Ny Logo Jawab Do  (نوحہ (حضرت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا   زہرا کو دربار بُلایا کِس نے لوگو جواب دو (ثانی) تحریر مصطفیٰ کیوں جھٹلا کے پھاڑ دی میرے بابا کو ہِزیان بتایا کس نے لوگو جواب دو  (1) کِیا جانتے نہیں ہو میں ہوں نبی کی بیٹی پھر بھی نہ حق دیا ہے مجھ کو یہ غاصبوں نے حق نبی زادی کا دربار میں کھایا کس نے لوگو جواب دو (2)  تم سے تو وہ تھے بہتر عیسیٰ کے اُمتی جنھوں نے مباہلہ میں تعظیم میری کی تھی مجھ پے جلتا ہوا دروازہ گِرایا کِس نے لوگو جواب دو  (3) کیوں تم یہ بھول بیٹھے جِس کا ہو کلمہ پڑھتے اُس کے ہی لاڈلے کو کتنا ستایا تُم نے  میرا سُکھ چین اور آرام گوایا کِس نے لوگو جواب دو  التماسِ دعا