Qabar Main Ahmad Mursal ko Sataya Kis Ny | Ayyam E Fatima | Noha LyricQabar Main Ahmad Mursal ko Sataya Kis Ny | Ayyam E Fatima | Noha Lyrics
قبر میں احمد مرسل کو ستایا کِس نے
(ثانی)
فاطمہ زہرا کو دربار بُلایا کِس نے
(1)
نام نہ لینے سے چھپ جائے گی تاریخ بھلا
جلتے دروازے کو زہرا پے گِرایا کِس نے
(2)
ہاتھ میں لے کے چلی فاطمہ تحریر نبی
چاک کرنے کے لیے ہاتھ بڑھایا کِس نے
(3)
جِس کے دروازے پے جُھکتے ہیں ملائک آ کے
اُس کی گستاخی کا منصوبہ بنایا کس نے
(4)
آئے حسنین و علی حق کی گواہی کے لیے
حق بجانب تھے تو خاموش کرایا کِس نے
(5)
جِس کی نعلین کے صدقے سے فہم ہو حاصِل
اُس پے ہِزیان کی تہمت کو لگایا کِس نے
(6)
پوچھ فیاض فقط اِتنا سِتم گر سے سوال
آلِ احمد پے ستم ڈھانا سکھایا کِس نے
التماسِ دعا
Comments
Post a Comment